تازہ تر ین

پاکستان کی آسٹریلیاکو2ون ڈے کھیلنے کی دعوت

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان میں 2 ون ڈے میچ کھیلنے کی دعوت دیدی ہے اور اب آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔دونوں ٹیمیں اس وقت دبئی میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ اگلے سال 19 مارچ سے 31 مارچ تک دونوں ٹیموں نے پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میں سے 2 ون ڈے میچ کراچی اور لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ دلچسپ اور خوشگوار امر یہ ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے انکار کرنے کے بجائے اس پیشکش پر غور شروع کر دیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی انسپکشن ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے جو سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔2015میں زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کھیلنے کیلئے بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو دعوت دینے کے بعد پی سی بی اب محدود اوور کی کرکٹ کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv