راولپنڈی: (ویب ڈیسک)کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔راولپنڈی میں کسٹم کی خصوصی عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی اور ملزمہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایان علی کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ ملزمہ بیمار ہیں لہٰذا حاضری سےاستثنیٰ دیا جائے۔