تازہ تر ین
russian-president

فرام رشیا ٹو انڈیا ، روسی صدر کو دورہ بھارت میں اہم کامیابی

نئی دہلی(اے این این)امریکی پابندیاں،پاکستان اور چین کے تحفظات مسترد،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان خطرناک طیارہ شکن نظام ایس 400 کی خریداری سمیت دفاعی، تجارتی اور خلائی تحقیق سے متعلق معاہدوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل نظام ایس-400 کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی اور روس کے صدر پوتن نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دفاعی، جوہری توانائی، خلائی تحقیق اور تجارتی معاہدے بھی طے پائے گئے اسی طرح رواں برس ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں اندرا 2018 کے انعقاد پر اہم امور پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔روس کئی دہائیوں سے بھارت کو دفاعی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے معاہدے کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ روس کئی برسوں سے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے بھارت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم مودی اور صدر پیوٹن کے درمیان یہ اس سال کی تیسری ملاقات ہے۔ بھارت اور روس کے سربراہان کے درمیان 19 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے صدر ولا دی میر پوتن گزشتہ شب نئی دہلی پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر مہمان صدر کا پر تپاک استقبال بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیا۔ بعدازاں روسی صدر ولادی میر پوتن کو وزیراعظم ہاوس لے جایا گیا جہاں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے مہمان صدر کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔وزیراعظم ہاوس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور تجارتی و دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکہ نے امریکہ نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ وہ روسی میزائل نظام ایس 400 خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکا کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv