تازہ تر ین

مولانا طارق جمیل کی افغان کرکٹر سے ملاقات بارے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھڑا ہو گیا

کابل(آن لائن) معروف مذہبی رہنماء مولانا طارق جمیل سے افغان کرکٹرز کی ملاقات پر افغانستان میں کئی افرادنے ہنگامہ برپا کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری ہوئی ،جس میں افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کیلئے آتے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مولانا طارق جمیل افغان کرکٹروں کو نماز کی پابندی اور کثرت توبہ کی تلقین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔جونہی یہ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آئیں تو افغانستان میں کئی لوگوں نے اس ملاقات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اس ملاقات کے بارے میں کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی،اگرچہ افغان کرکٹ بورڈ یا ان کھلاڑیوں کی جانب سے ابھی تک اس ملاقات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس ملاقات میں شامل تمام کھلاڑیوں خاص طور پر شہزاد محمدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv