تازہ تر ین
googly111

انضمام کارحجان صرف پیسے کمانے پرمرکوز،طاہرشاہ ٹیسٹ میچزمیںٹیم کو سپن باﺅلنگ کی طرف زیادہ توجہ درکار،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں سلیکٹر ناجانے کیا کر رہے ہیں انہیں کام کا پتہ ہی نہیں ہر بندہ اپنا اپنا گھوڑا دوڑا رہا ہے۔کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ انضمام ا لحق کا رجحان صرف پیسے کمانے کی جانب ہے اس کے علاوہ انہیں کسی بات سے غرض نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے کے لئے وہ آئی سی ایل کھیلنے بھارت بھی چلے گئے تھے ۔ سپورٹس اینالسٹ راجہ اسدعلی خان نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے ۔میں سمجھتا ہوں پاکستانی ٹیم کو سپن باﺅلنگ کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ٹیلنٹ کی کمی نہیںانڈین کرکٹ اس لئے آگے چلی گئی ہے کیونکہ وہاں کلب کرکٹ بہت مضبوط ہے اسی وجہ سے بہتر ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے کرکٹ اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ کچھ ریٹائرڈ کرکٹرز بھی ہیں ان کو بھی پی سی بی میں ذمہ داری ملنی چاہئے ۔ جاوید میانداد کو بغیر کارکردگی پر آٹھ لاکھ میں رکھ لیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv