تازہ تر ین

مشہور اداکارہ بن شادی کے حاملہ ہوگئی ،بچے کے والد کون ؟ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

ممبئی (ویب ڈیسک ) اداکارہ نے متعدد بار بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نبیون سے شادی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید، تاہم انہوں نے فوٹوگرافر سے اپنے تعلقات کو تسلیم کیا۔خفیہ شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد رواں ماہ 17 اپریل کو اپنے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب الیانا ڈی کروز نے خاموشی توڑ دی۔الیانا ڈی کروز نے اپنے امید سے ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر لکھا کہ وہ امید سے نہیں ہیں۔الیانا ڈی کروز نے اس بار بھی شیئر کی تصویر میں اپنے پارٹنر فوٹوگرافر اینڈریو نبیون کو مینشن کیا۔اگرچہ اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کی تردید کی، تاہم انہوں نے اس بار بھی اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے فوٹوگرافر پارٹنر سے دسمبر 2017 میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے اس بات کی تاحال نہ تو کوئی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔الینا ڈی کروز اور اینڈریو نبیون کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv