تازہ تر ین

جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے، اداکارہ کاجول

ممبئی(ویب ڈیسک)کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہرا سا نی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے ”می ٹومہم“ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 برس قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ناناپاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv