تازہ تر ین
googly111

بلے بازوں کولمبی اننگز کھیلنے کی عادت ڈالناہوگی،طاہرشاہ ورلڈ کپ جیتنے کےلئے اچھا کپتان درکارہے ،سرفرازموزوں نہیں،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں پاکستان کی ٹیم بکھری بکھری سی نظر آئی ۔میں سمجھتا ہوں احسان مانی کرکٹ کے معاملے میں اتنے سمجھدار نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ میں لڑکے 50اوور نہیں کھیل سکے۔ٹیم میں جو کھلاڑی ان فٹ ہیں ان پر پردہ ڈالا جاتا ہے۔پاکستان کی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ستر ستر اوور کھیلنے کی پریکٹس کرائی جائے۔سلیکشن کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی تیاری نظر نہیں آ رہی اس کا ثبوت ایشیاءکپ میں ناکامی ہے۔ورلڈ کپ جیتنے کے لئے ایک اچھے کپتان کی ضرورت ہے۔سرفراز کی جگہ کسی نئے کپتان کی ضرورت ہے۔1992کے بعد پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے کے کئی مواقع ملے لیکن اس کے بعد آج تک ٹیم کو عمران خان جیسا دلیر کپتان نہیں ملا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv