پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز گلین فلپس اور کالن منرو نے محتاط انداز میں کیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 50 رنز پر گری اور حسن علی نے فلپس کو بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کالن منرو تھے جو 58 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے جب کہ تیسری وکٹ ولیم سن کی گری جو عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔گرینڈ ہوم 6 رنز بناکر شادب خان کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے جب کہ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ اینڈرسن کی گری اور وہ حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد آصف علی اور حفیظ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی اور حفیظ 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آصف علی 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد آصف علی اور حفیظ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی اور حفیظ 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آصف علی 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی(ویب ڈیسک)تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ابوظہبی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور آج واپس ابوظہبی پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے اور کیویز اسکواڈ روس ٹیلر، کوری اینڈرنس، کولن منرو، مارک چیمپن، کولن گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساو¿تھی پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 16 پولیس اہلکاروں کو عمر قید

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے فسادات کے دوران 42 مسلمانوں کو قتل کرنے پر 16 پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے 1987 کے مسلم کش فسادات کے دوران اترپردیش کے ہاشم پورہ گاﺅں میں 42 مسلمانوں کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے پولیس کے 16 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ تمام پولیس اہلکار ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ کے ججوں ایس مرلی دھر اور ونود گوئیل نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے بجائے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ اقلیتی برداری کو تحفظ فراہم نہ کرنا نظام کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے یوپی پولیس کے اقدام کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح نہتے مسلمانوں کو قتل کیا گیا وہ زیر حراست قتل کی ہی ایک قسم ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے تاہم لواحقین کو انصاف کے حصول میں 30 سال لگ گئے۔واضح رہے کہ 22 مئی 1987 میں مسلح پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران درجنوں مسلمانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب کہ فسادات کے بعد متعدد مسلمانوں کی لاشیں نہر سے ملی تھیں۔

آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے جس طرح چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور فیصلے کے بعد جوزبان استعمال کی گئی ہےاس پرآپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے۔وزیر اعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ جو ججز نے فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے لیکن اس فیصلے پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور واجب القتل کہا گیا، فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوج کے جنرلز آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آج ہونے والی اے پی سی کو موخر کردیا ہے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ انہیں ایک پیج پر ہونا چاِہیے، اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کے لیے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادی باتیں طے کرنی ہیں۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔