مارول کے کرداروں کیلئے پاک – بھارت کے کون سے اسٹارز موزوں؟

کراچی (ویب ڈیسک)مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی مارول سیریز کے دیوانے پاک وہند میں بھی موجود ہیں اور اکثر لوگ اس حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں کہ کون سے پاکستانی اور بھارتی فنکار مارول کے کرداروں میں فٹ بیٹھ سکتے ہیں۔مارول کے وائس پریذیڈنٹ آف کریٹو ڈیولپمنٹ اسٹیفن واکر کا تو کہنا ہے کہ مارول کے انڈین ورڑن کے لیے وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا انتخاب ضرور کرنا چاہیں گے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن ویکر کا کہنا تھا کہ مارولز کو پوری دنیا کے لوگ سراہتے ہیں اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھی اسے بے حد پسند کیا گیا ہے، لہذا ان کی درخواست پر اسے انڈین ورڑن میں بنانے کا سوچا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انڈین مارول کے لیے وہ شاہ رخ خان کو بطور ہیرو دیکھتے ہیں۔یہ تو ہوگئی انڈین ورڑن کی بات، لیکن اگر مارول کا کوئی پاکستانی ورڑن بنایا گیا تو اس میں کون سے اسٹارز موزوں رہیں گے، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ڈیم فنڈ میں تعاون پر اہل کراچی کے شکرگزار

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے دل کھول کر ڈیم کے لیے عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا اور ڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ڈیم کو بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شہر قائد سے بھی ڈیم فنڈز کی درخواست کی۔وزیر اعظم کی اپیل پر اہل کراچی نے بھر پور تعاون کیا اور ڈیم کے لیےعطیات دینے میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے بذریعہ ٹوئٹ اہل کراچی کا ڈیم فنڈنگ میں بھرپور معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکور ہوں‘۔وزیراعظم نے بتایا کہ ’ڈیم کیلئے منعقدہ فنڈریزر میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے‘۔

شہد اور تیل شراب قرار، پولیس نے شرجیل میمن کو شریک ملزم ٹھہرادیا

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے چالان میں اسپتال سے شراب برآمدگی کا انکشاف کرتے ہوئے شرجیل میمن کو شریک ملزم ٹھہرا دیا۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرایا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرے میں غیرقانونی حرکات ہو رہی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے میں نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئی۔چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس نے اسپتال کے کمرے میں چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران شراب کی تین بوتلیں برا?مد ہوئیں جن میں سے ایک بوتل میں دو انچ شراب تھی جب کہ اس اسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر 4013 میں ہی شرجیل میمن زیر علاج تھے۔چالان کے مطابق پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کی جانب سے چالان میں شرجیل میمن کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے اور انہیں پہلے سے گرفتار بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کے خلاف محتاط آغاز

دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت کی ہانگ کانگ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا تاہم بلے باز تیسرے اور چوتھے اوور میں محتاط ہوگئے۔بھارت کی جانب سے 20 سالہ خلیل احمد نے ڈیبیو کیا نہیں بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم شیکر دھاون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے، پہلے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرہ خان کی ثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔تین روز قبل ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان خان کی سالگرہ کے موقع پراس کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے بے حد پیارکرتی ہیں اور ان کا بیٹا ہی ان کی دنیا ہے۔ماہرہ خان کی بیٹے کے لیے محبت کو ان کے مداحوں سمیت ثانیہ مرزا نے بھی سراہا اورٹوئٹر پرماہرہ کے بیٹے کے لیے اپنے پیارکا اظہارکیا تھا۔ ثانیہ مرزا کی محبت کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹرپران کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراورنیک تمناو¿ں کااظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے گھراکتوبرمیں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

عامرخان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ”ٹھگ“ قراردیدیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قرار دیدیا ہے۔عامر خان نے طویل انتظار کے بعد بالاآخر فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم”پائرٹس آف دی کیریبئن“سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک بحری جہاز پر دبنگ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن ”خدا بخش“نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ”سب سے بڑا ٹھگ“ قراردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم”ٹھگ آف ہندوستان“ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ”کنفیشن آف ٹھگ“پر مبنی ہے جس میں عامر خان”امیر علی“نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

عامرخان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ”ٹھگ“ قراردیدیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قرار دیدیا ہے۔عامر خان نے طویل انتظار کے بعد بالاآخر فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم”پائرٹس آف دی کیریبئن“سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک بحری جہاز پر دبنگ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن ”خدا بخش“نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ”سب سے بڑا ٹھگ“ قراردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم”ٹھگ آف ہندوستان“ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ”کنفیشن آف ٹھگ“پر مبنی ہے جس میں عامر خان”امیر علی“نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امور کو بھی دیکھیں گے۔زلفی بخاری وزیراعظم کے چوتھے معاون خصوصی ہیں، ان کے علاوہ شہزاد اکبر، افتخار درانی اور نعیم الحق بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔واضح رہے کہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں، پی ٹی ا?ئی کی حکومت سے قبل وہ عمران خان کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہورہے تھے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بناءپر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اس وقت سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت وزیراعظم کے پاس موجود ہے جب کہ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا یہ وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی جس کے وزیر امین الحق ہوں گے۔

5 پاکستانی کھلاڑی جو ایشیا ءکپ میں خطرہ بنیں گے،ہندو ستان ٹا ئمز کی رپو رٹ میں چو نکا دینے وا لے انکشا فا ت

لاہور (رپو رٹ شفیق چو دھری )ایشیا ءکپ کیلئے بھارتی ٹیم کاپا کستان سے ٹف مقا بلہ تو ہو گا تا ہم اب بھی ایسے پا نچ کھلا ڑی ایسے ہیں جو خطر نا ک ثا بت ہو نگے۔انڈین اخبا ر ہندو ستا ن ٹا ئمز کی رپو رٹ کے مطا بق ان کھلا ڑیو ں میںپا کستانی بلے با ز اور با ﺅ لر دو نو ں شا مل ہیں۔فخر زما ن نے چیمپئنز ٹر افی میں کے فا ئنل میں شا ندا ر سنچری بنا کر سب کو حیرا ن تو کر ہی دیا تھا تاہم اس سنچری کی بدو لت پا کستان کو فائنل میں فتح بھی حا صل ہو ئی ۔اما م الحق نے ون ڈے انٹر نیشنل سے اپنے کیرئر کا آ غا ز کیا۔ان کی نو اننگز میںچا ر سنچریا ں ہیں۔ان کے بعد با بر اعظم کو دیکھا جا ئے تو وہ بھی کسی عا م کھلاڑی جیسے نہیں۔23سالہ بابر کاشمار ون ڈے رینکنگ کے مطا بق دنیا کے 10بہترین کھلاڑیو ں میں ہو تا ہے ۔یو اے ای میں ان کا بہترین تجر بہ کا م آئے گا۔انہوں نے 11اننگز میں 5سنچریا ں سکو ر کر ڈا لیں۔اس کے علا وہ شا دا ب خان جس کو شاہد آفر یدی نے پا کستان کیلئے عمدہ تلاش قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطا بق شا دا ب خا ن کی با ﺅ لنگ اکثر بھارتی بلے با زوںکے لئے خطر نا ک ثا بت ہو چکی ہے۔اور آخر میں تیز باﺅ لر حسن علی کی صلاحیتیں بھی کسی ڈھکی چھپی ہر گز نہیں۔انہوں نے تیز ترین 50وکٹیں حا صل کر کے وقا ر یو نس کو بھی پیچھے چھو ڑدیا۔

چاند کے پہلے مہمان کون ہیں ؟امریکہ نے اعلان کر دیا

امریکہ( ویب ڈیسک ) امریکی ایرو اسپیس مینوفیکچر کمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے چاند کی سیر پر جانے والے اپنے پہلے پرائیویٹ سیاح کے نام کا اعلان کردیا۔اسپیس ایکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ جاپانی ارب پتی، فیشن ماہر اور آرٹ کیوریٹر یوساکا مائے زاوا وہ خوش نصیب ہیں جو 2023 میں چاند کی سیر کو جائیں گے۔کہ اسپیس ایکس نے 14 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ ‘کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے گرد سیر کرے گا’۔چاند کی پرائیویٹ سیر، اب خواب نہیں حقیقت مزید کہا گیا تھا کہ ‘یہ عام انسانوں کے لیے اہم قدم ہے، جو خلائ کا سفر کرنا چاہتے ہیں، 17 ستمبر کو معلوم ہوگا کہ اس سفر پر کون اور کیوں جارہا ہے’۔ اور اب کمپنی نے اپنے اس پرائیویٹ سیاح کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے۔اسپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔