کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شہر بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی، صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں سروس کو معطل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکارپور اور جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

چیف جسٹس کا کراچی میں ڈکیتی کے دوران 10 سالہ امل کی ہلاکت کا نوٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں ڈکیتی کے دوران 10 سالہ بچی امل کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔خیال رہے کہ جیو نیوز نے گزشتہ روز امل کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اور ایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا تھا۔گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔
امل کے والد عمر نے بتایا، ‘ا±س رات ہم کورنگی روڈ سے ایف ٹی سی کی طرف جارہے تھے، جیسے ہی سگنل بند ہوا تو ایک بندہ آیا اور مطالبہ کیا کہ سب چیزیں دے دیں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس سگنل پر ا±س وقت بہت رش تھا، ا±س شخص نے میرا فون لیا، بینش کا بیگ لیا اور ہمیں کہا کہ شیشہ اوپر کرلو اور پھر وہ پیچھے چلا گیا’۔عمر نے مزید بتایا کہ جب ہماری گاڑی چلی تو اچانک ہمیں گولی چلنے کی آواز آئی اور ہمیں لگا کہ ہماری گاڑی کی ونڈ اسکرین پر گولی لگی ہے، جب ہم نے پیچھے دیکھا تو جہاں امل اور ہماری چھوٹی بیٹی بیٹھی تھی، وہاں سیٹ پر خون تھا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ گولی کہاں لگی ہے، میں نے لوگوں سے درخواست کی، جس پر مجھے نکلنے کا راستہ مل گیا اور خوش قسمتی سے ہم 3 سے 5 منٹ میں قریب ہی واقع نجی اسپتال نیشنل میڈیکل سینٹر (این ایم سی) پہنچ گئے’۔عمر کے مطابق ‘اسپتال میں امل کو گلے میں ٹیوب لگائی گئی اور ماتھے پر پٹی رکھی گئی اور پھر انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ کے پاس ٹائم نہیں ہے، بچی کو جناح اسپتال لے جائیں’۔انہوں نے بتایا کہ این ایم سی والوں نے میڈیکولیگل کارروائی کی وجہ سے یہ کہا کیونکہ یہ پولیس کیس تھا، جس کے بعد انہوں نے خود سے چھیپا ایمبولینس کا انتظام کیا اور اپنی بیٹی کو جناح اسپتال لے کر گئے، لیکن تب تک وہ دم توڑ چکی تھی۔

نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں نئے ڈیموں سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی جس میں حکومت سے ان کی تعمیر کی سفارش کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق قرارداد سمیع الحسن گیلانی نے پیش کی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اس کی مخالفت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیموں کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے نقاب ہوگئی۔پی پی پی کے یوسف تالپور نے کہا کہ بھاشا دیامر پر اتفاق ہے لیکن کالاباغ ڈیم قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموں کا نام لے کر پیچھے کام کالاباغ پر کیا جاتا ہے۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانی بحران کے حل پر کوئی تنازع نہیں جو اختلاف ہے اسے ماننا چاہئے، ڈیموں کے معاملے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2018 میں چاروں صوبوں نے جس واٹر پالیسی پر دستخط کیے اس میں اس میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ واٹر پالیسی کا معاملہ 2003 سے زیرالتوا تھا جو اپریل 2018 میں حل ہوا جس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے، گزارش ہے کہ جن مسائل سے وفاق کے درمیان تنازع کھڑا ہوتا ہے اسے نہیں چھیڑنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 150 ارب روپے بھاشا ڈیم پر خرچ ہوچکے، 122 ارب روپے اس کی زمین پر خرچ ہوئے اور 23 ارب روپے سالانہ اس ڈیم کے لیے فکس ہیں، ڈیم کو 9 سال میں مکمل ہونا ہے، اگر آپ اسے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تو 23 ارب کو 40 ارب پر لے جائیں اور 5 سے 6 سال میں مکمل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کے لیے چندہ جمع کرنا احسن اقدام ہے اس میں تمام لوگوں کا حصہ شامل ہوگا، اگر 10، 20 یا 200 ارب روپے چندے میں جمع ہوجائیں تو وہ بھی شامل کریں لیکن اگر کسی کو اختلاف ہے تو اس پر بات کریں اور اس حوالے سے جو متتفقہ معاہدہ ہوچکا اس کو آگے لے کر چلیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی کہ اتفاق رائے کے بغیر کالاباغ ڈیم نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ڈیم کے لئے فنڈ دے رہا ہے بلاوجہ اسے ایشو بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاوجہ ایک بحث کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی، چاروں اکائیوں کے نکتہ نظر کا احترام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چالیس سال سے حکومتیں آتی اور جاتی رہیں اور سوائے تقریروں کے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پہلی مرتبہ وزیراعظم اور چیف جسٹس نے قوم کا مطالبہ کیا اور قوم پہلی مرتبہ متحرک ہوئی اور ساتھ دے رہی ہے اس لیے اس مسئلے پر کوئی ابہام نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا اگر ڈیم کے ایشو کو حل نہ کیا، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کالا باغ ڈیم پر اعتراض کرتے ہیں تو اس کا احترام کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس معاملے پر تحریک التوا لاکر ایوان میں تفصیلی بحث کرالی جائے۔

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داو¿د بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ? پر حاضری دیں گے ، نوافل اور نماز مغرب ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان آج عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے اور ان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی جب کہ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتا ہوگئی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر موبائل فونز، کرنسی اسمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار رہنے والی فریحہ مختار 11 ستمبر کو کینیڈا میں سیاسی پناہ لے چکی ہیں۔ان کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی۔ تاہم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لاہور سے تعلق کے باوجود ٹورنٹو پرواز حاصل کرنے کے لیے خود کو کراچی کا رہائشی ظاہر کیا۔کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کے بغیر واپس آئی۔ اسی باعث قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جانے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بعد کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے ان کے جانے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر کل مدمقابل ہوں گی۔

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا ہے کہ اگر شریف فیملی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل نہ بھی ہوئے تو کل فیصلہ سنا دیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ‘یہ مفروضہ کہ جائیداد بچوں کے قبضے میں ہے لیکن ملکیت نواز شریف کی ہے، بظاہر احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضے کی بنیاد پر ہے’۔نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے کہا کہ اس کیس کو اتنے مختصر وقت میں تفتیش کرنا ممکن ہی نہیں تھا، اس مرحلے پر عدالت کا کوئی بھی تبصرہ مناسب نہیں ہوگا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت اچھی بات کہی آپ نے۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ بچے والدین کے ہی زیر کفالت ہوتے ہیں، لندن اپارٹمنٹس کا قبضہ بچوں کے پاس تھا، باپ بچوں کا نیچرل سرپرست ہے جس کے قبضے میں جائیداد ہے ملکیت کا بار ثبوت اس پر ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا والد اور سرپرست ہونے کی وجہ سے بار ثبوت ان پر ہے اور یہ کہتے ہیں حسن اور حسین ہی بتا سکتے ہیں، اخراجات ریکارڈر پر نہیں ہیں جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ کہتے ہیں کہ آمدن سے متعلق چارٹ واجد ضیائ نے پیش نہیں کیا، تفتیشی افسر نے بھی کہا تھا معلوم نہیں یہ چارٹ کس نے تیار کیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا ‘بوگس ٹرسٹ ڈیڈز بنائی گئیں جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ ‘کیا یہ ٹرسٹ ڈیڈز وہاں پر رجسٹرڈ ہوئیں؟’ اکرم قریشی نے جواب دیا یہ ٹرسٹ ڈیڈز صرف بھائیوں کو بتانے کی حد تک تھیں۔جسٹس میاں گل حسن نے کہا بھائی بھی تو نواز شریف کے بیٹے ہیں جب کہ جسٹس اطہر من اللہ نے نیب پراسیکیوٹر کو کہا ‘آپ نے فرد جرم یہ عائد کی کہ یہ جائیداد نواز شریف کی ہے، آپ کی فرد جرم یہ نہیں ہے کہ مریم نواز مالک ہے’۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا ‘کیا اب مفروضے پر فوجداری قانون میں سزا سنا دیں؟، یہ مفروضہ کہ جائیداد بچوں کے قبضے میں ہے لیکن ملکیت نواز شریف کی ہے، بظاہر احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضے کی بنیاد پر ہے۔

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این ا?ر او کیس میں 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات اور اندرون و بیرون ملک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 29 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔نظرثانی درخواست سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف علی زرداری نیب کے کیسز سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں اور اثاثوں سے متعلق ان کی دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔درخواست کے مطابق قانون کے تحت کسی شخص کے ماضی کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگی جاسکتیں اور یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 29 اگست کو سپریم کورٹ نے این ا?ر او کیس میں سابق صدر ا?صف علی زرداری کی 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات اور اندرون و بیرون ملک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔عدالت عظمیٰ نے اس کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا نہ کرسکے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا ہے۔فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے ورون دھون اور انوشکا شرما نے باقاعدہ درزی کی تربیت لی تھی۔فلم کی تشہیر کے دوران ورون دھون نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کو 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج کیا تھا جسے خطروں کے کھلاڑی نے قبول کیا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دو مرتبہ سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہوجاتے ہیں۔خطروں کے کھلاڑی ویڈیومیں بولتے نظر ا?ئے کہ اس چیلنج کے بجائے کسی چھت سے کودنے کا ٹاسک دیا جاتا ، وہ زیادہ بہتر تھا۔ورون دھون نے بھی اکشے کمار کی کوشش پر ٹوئٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی ’سوئی دھاگے‘ کا چیلنج دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم ’سوئی دھاگہ‘ 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔