پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی منصوبہ بندی کی مذمت کی، پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب کے آغاز میں اقوام متحدہ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم معترف ہیں سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کی بےمثل قیادت کی جس کے بدولت آج اقوام متحدہ بہتری کی جانب گامزن ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس موقع پر میں سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، ا?نجہانی کوفی عنان کی اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لیے اہم کردار ہے’۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘ایک ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو پراعتماد بھی ہے، درمند، باوقار بھی ہے، بے باک، امن پسند اور اصولوں کا پاسدار بھی ہے، ایک ایسا مضبوط پاکستان جو علاقئی ممالک اورعالمی برادری کے ساتھ برابری اور باہمی عزت و وقار کی بنیاد پر تعلقات استوار کرے گا’۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘ایک ایسا پاکستان جو عالمی تنازعات کے حل اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشاں رہے گا اور جو نظریاتی یگانگت، عہدوں کی پاسداری اور اقوام عالم کے ساتھ مل کر نئی جہتوں کی تلاش اور اہداف کے تعین میں کوشاں رہے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘لیکن یہ پاکستان ہر گز اپنے قومی مفادات، ریاستی ا?زادی اور حقوق خود مختاری اور عوام و ملک کی سلامتی کے تحفظ پر کسی قسم کے سودے بازی کا متحمل نہیں ہے اور میں ایک ترقی پذیر ملک کے ترجمان کی حیثیت سے مخاطب ہوں جس کی حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کی فلاح’۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘آج دنیا دو راہے پر کھڑی ہے وہ بنیادی اصول جس پر عالمی نظام قائم ہے متزلزل دکھائی دیتے ہیں، یہ ایک باعث افسوس امر ہے کہ برداشت کی جگہ نفرت اور منظق کی جگہ قیاس اور قاعدے و قانون کی جگہ اندھی بے لگام طاقت کی عمل داری ہوتی جارہی ہے، جہاں دنیا میں ضرورت ہے نئی راہیں، نئے راستے متعین کرنے کی وہاں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں درکار ہیں دوستی کے روابط وہاں نظر آتی ہیں نفرتوں کی فصیلیں، جہاں بازگشت کرتی ہیں آزادی کی صدائیں وہی گونجتی ہیں جبر کی ندائیں، سامراجیت کی نئی شکلیں اور جہتیں پروان چڑھتی نظر آرہی ہیں، یک طرفہ اقدام اور اسٹریٹجک اور کاروباری مصلحتیں اقوام عالم کی فیصلہ سازی پر اثر انداز ہورہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں برداشت کی جگہ نفرت کی عمل داری بڑھتی جارہی ہے، تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہیں، پائیدار ترقی کی راہوں میں نئی مشکلات درپیش ہیں جو قابل تشویش ہے۔

انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاری

سولاویسی(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد آںے ولے بدترین سونامی سے تقریباً 400 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔زلزلہ وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیڑ دور علاقوں میں موجود افراد نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے۔سونامی کے نتیجے میں 20فٹ اونچی لہریں بلند ہوئیں جبکہ زلزلے کے سبب کئی مقامات پر سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں۔زلزلے سے سب سے زیادہ شہر پالو متاثر ہوا جس کی ا?بادی ساڑھے 3 لاکھ کے لگ بھگ تھی، بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔

عشق ایف ایم پر سنی لیونی بنیں گی کرینہ کی پہلی مہمان

ممبئی (ویب ڈیسک)رواں ماہ 13 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ بیبو کرینہ کپور بھی دیگر شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایف ایم ریڈیو پر چیٹ شو کرنے جا رہی ہیں۔رپورٹس تھیں کہ کرینہ کپور بھارت کے رومانٹک ایف ایم ریڈیو چینل ‘عشق’ پر چیٹ شو کرتی دکھائی دیں گی۔اس شو میں کرینہ کپور اپنی مہمان شخصیات سے ان کی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کرتی دکھائی دیں گی۔کرینہ کپور کے اس پروگرام کو ‘عشق ایف ایم 104.8‘ پر نشر کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کس شہر کے ایف ایم پر نشر کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور کے اس پروگرام کو عشق ایف ایم سروس چلانے والے تمام شہروں میں نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عشق ایف ایم کی نشریاتی صرف نئی دہلی، ممبئی اور کولکتا میں چلتی ہے، اس ریڈیو چینل کو رومانٹک چینل بھی کہا جاتا ہے۔ اس چینل پر فلم ساز کرن جوہر بھی پروگرام کرتے ہیں۔اب کرینہ کپور کے پروگرام کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے پہلے پروگرام میں سنی لیونی ان کی مہمان بنیں گی۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بیبو کے پہلے ریڈیو پروگرام کی پہلی میزبان معروف بولڈ اداکارہ سنی لیونی ہوں گی۔اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور نے پہلے پروگرام کی شوٹنگ بھی مکمل کردی ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔

حاملہ ماڈل مہرین سید فیشن شو میں کیٹ واک کے دوران گر گئیں، لیکن پھر کیا ہوا ؟ دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ، فیشن ویک کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب پاکستان کی معروف ماڈل مہرین سید ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئیں لیکن انہوں نے فوری طور پر اپنے آپ کو سنبھالا اور کیٹ واک مکمل کی۔فیشن پاکستان ویک کے دوران ماڈل مہرین سید ایک ڈیزائنر کا ڈریس پہن کر کچھ اس انداز میں چل رہی تھیں جس سے صاف نظر آرہا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ کئی سال کا کیٹ واک کا تجربہ رکھنے والی مہرین سید جب واک کرتی ہوئی اختتامی پوائنٹ کے قریب پہنچیں تو لڑکھڑا کر گر پڑیں جس پر ہال میں ایک دم خاموشی چھاگئی۔حاملہ مہرین سید کے گرنے کی وجہ سے کچھ لوگ کرسیوں پر اچھل پڑے اور سخت پریشان نظر آئے تاہم وہ فوری طور پر اپنے ہی دم پر کھڑی ہوئیں اور کیٹ واک مکمل کی جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مہرین سید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیٹ واک کے دوران بہت ہی خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں نظر لگ گئی۔

اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مبینہ زیادتی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر زیادتی کا زیادتی نشانہ بناڈالا۔ا نامعلوم شخص اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی امین بخاری کے مطابق گزشتہ رات لیڈی کانسٹیبل گھر جارہی تھی کہ ہائی وے کے قریب نامعلوم شخص نے لیڈی کانسٹیبل ثانیہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر بیہوش کردیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔امین بخاری کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی سرکاری بندوق بھی اس کے قریب سے ہی مل گئی تھی جب کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا شخص ایک ہی تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کی بلوچستان آمد کا سلسلہ شروع

بلوچستان(ویب ڈیسک)سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیوں کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا. پرندے مکران، لسبیلہ، خضدار، خاران، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور جھل مگسی، ڑوب، دکی، سبی، چاغی، نوشکی، نصیرآباد سمیت مختلف علاقے بھی مہمان پرندوں کا مسکن ہیں۔شریف الدین کے مطابق مہمان پرندوں میں کونج، شاہین، تلور اور مرغابیوں کی بہت نایاب اور قیمتی نسل بھی شامل ہے۔کونج اور چند دیگر پرندے کچھ عرصہ ٹہر کر سندھ اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئے بھارت بھی نکل جاتے ہیں، صوبے میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ اکتوبر تک جاری رہےگا۔مہمان پرندوں کی بلوچستان سے سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو واپسی کا سفر فروری کے وسط سے شروع ہوتا ہے اور ان کی واپسی کا سفر مارچ کے آخر تک جاری رہتا ہے۔کنزریٹروائلڈ لائف کے مطابق کونج اور شاہین سمیت دیگر پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم بٹیر، تلور اور مرغابیوں کی مخصوص علاقوں میں وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت محدود پیمانے پر شکار کی اجازت ہے۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ جنگلی حیات موسمی پرندوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔موسمی آبی پرندوں کے لئے ملک میں پہلا حفاظتی علاقہ پسنی کے قریب استولہ کے جزیرہ پر بنایا گیا ہے جہاں آبی پرندے آکر قیام کرتے ہیں اور کچھ عرصہ رہ کر وہاں سے آگے روانہ ہوجاتےہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،سات لاکھ گندے انڈے ضائع کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے سات لاکھ گندے انڈے تلف کردیئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور اور گردونواح میں جعلی اور ملاوٹ بھری کھانے پینے کی اشیا کےخلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بعض علاقوں سے جعلی دودھ اور بڑی تعداد میں خراب انڈے برآمد کیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے متعلقہ علاقوں میں کارروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گندے انڈے مختلف بیکریوں اور بسکٹ بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے، ملزمان نے یہ انڈے مختلف ہیچریوں اور کولڈ سٹوروں میں اکٹھے کیے ہوئے تھے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ان انڈوں سے بڑے پیمانے پر خشک پاوڈر تیار کیا جانا تھا جیسے بعد میں بڑی اور نامور بسکٹ بنانے والی فیکٹریوں کو فروخت کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انڈے تلف کرنے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان گندے انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کےلئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا ہے تا کہ شہر میں تعفن نہ پھیلے۔کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بتایا کہ ویجیلنس کی ٹیمیں پورے پنجاب میں متحرک ہیں، ملاوٹ مافیا صوبے کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا، ٹیمیں پوری قوت سے کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ میں خود بھی صوبے بھر میں لاوٹ کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔تلف کئے گئے انڈوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز بورے والا روڈ اور چیچہ وطنی سے قبضہ میں لی گئی تھی۔

خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھل گیا

پشاور( ویب ڈیسک )گورنر ہاو¿س سندھ، مری اور پنجاب کے بعد گورنر ہاو¿س خیبرپختونخوا بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گورنر ہاو¿س خیبرپختونخوا کو عوام کی سیر و تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔گورنر ہاو¿س پنجاب کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔گورنر ہاو¿س خیبرپختونخوا میں آج کالج کی طالبات نے سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے طالبات کو گورنر ہاو¿س میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ گورنر ہاو¿س کی سیر کر رہی ہیں اور خوشی ہے کہ حکومتی مقامات عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں گورنر ہاو¿س پشاور میں طالبات کو آنے کی اجازت دی گئی اور آئندہ اتوار سے یہ باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کردی

لاہور (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ تحریک انصاف نے کب سے مدمعاشی شروع کردی، کیا لوگوں نے اس لیے ووٹ دیے، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کر کے بنانے چلے ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قبضہ گروپ منشابم کی گرفتاری سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملک کرامت کو ملزم منشابم کی سفارش کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا لوگوں نے بدمعاشی کے لیے ووٹ دئیے ہیں، انکوائری میں قبضہ گروپ کی پیروی ثابت ہوئی تو ملک کرامت کھوکھر بطور ایم این اے واپس نہیں جاو¿ گے۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کروائے، اگر مقدمات میں غلطی ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گا جس پر چیف جسٹس نے کہا ‘تم پہلے استعفیٰ دو جلدی کرو، اتنی تم لوگوں میں جرات نہیں کہ استعفی دے دو’۔دوران سماعت تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے رونا شروع کردیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو اندر انکار اور پھر رونا شروع کردیتے ہو۔

عمران خان گھیرا تنگ کرنے کی کوشش نا کریں یہ وقت ان پر بھی آسکتا ہے: سعد رفیق

لاہور( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھیرا تنگ کرنے کی کوشش نا کریں یہ وقت ان پر بھی آسکتا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب این اے 131 لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے صاف شفاف انتخابات سے ضمنی الیکشن نہیں جیتا جا سکتا اسی وجہ سے حکومت ہمارے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب الیکشن لڑیں اور انتقام نہ لیں، حکومت اور مدمقابل کو پتہ ہے کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت مل جاتی تو ضمنی الیکشن نہ ہوتا، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ سازش کر کے ضمنی الیکشن جیت جائے۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘میرا مدمقابل امیدوار مہینہ بھر پہلے میری پارٹی میں تھا، لوگوں کو پتہ ہےاس نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا’۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ریلوے کا مردہ گھوڑا ہمارے ہاتھ سے زندہ کروانا تھا لیکن ہم اپنے دور میں جو ادارے ٹھیک کر کے گئے تھے حکومت انہیں خراب کررہی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے موجودہ وزیر جہالت کا ثبوت دے رہے ہیں، دیانتدار افسروں کو رگڑا لگایا جا رہا ہے، ان حالات میں کوئی سول سرونٹ کسی فائل پر دستخط نہیں کرے گا۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں بجلی ، گیس ہر چیز مہنگی کردی گئی، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی ، ناتجربہ کاری اور نااہلی سے کام لیا جا رہا ہے۔