تازہ تر ین

منرل واٹر کمپنی سے 5 سالہ ریکارڈ طلب، لیبارٹری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نامور منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زیر زمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر منرل واٹر کمپنی کی جانب سے وکیل اعتزاز احسن پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیوں نا ریکارڈ ملنے اور لیبارٹری نمونے آنے تک فیکٹریاں سیل کردیں اور پانی کی فروخت پر پابندی لگا دیں۔چیف جسٹس نے وکیل اعتزاز احسن سے مکالمے کے دوران کہا کہ بڑی کمپنی کے وکیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ عدالتی حکم نہ مانیں، کبھی تڑی سے پانی نہیں بکے۔سپریم کورٹ نے منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv