تازہ تر ین

وارث شاہؒ کو خراج عقیدت‘پلاک میں ہیر گائیکی کا مقابلہ

لاہور( شوبزڈیسک )عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب نے ”گائیکی ہیر وارث شاہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے ہیر گائیکوں نے حصہ لیا اور ہیر گائیکی کے ذریعے سید وارث شاہؒ کے پیغام کو سامعین تک پہنچایا۔ تقریب میں ممبر سنسر بورڈ پنجاب خواجہ عبدالحکیم عامر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ فلمسٹار نشو بیگم، ڈاکٹر طارق شریف زادہ مذہبی سکالر چیئرمین حلقہ درود، اداکار راشد محمود، صحافی و ادیب ہارون عدیم، شاعر و محقق وِیر سپاہی اور گلوکار ناصر بیراج نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ ہیر وارث شاہ پیش کرنے والوں میں حسنین اکبر و محمد اسلم باہو (بابا گروپ)، شبانہ عبّاس، سِدرہ اشتیاق، شبیر قدیمی، حافظ عثمان، منظور ملنگ، صابر علی ورک، ظاہر حسین، حمزہ ناصر، نذیر احمد اور باو¿ لطیف فتح گڑھی شامل تھے۔
عالمی شہرت یافتہ سہو آرٹ کے بانی عبدالطیف سہو نے اپنے روایتی لباس و انداز کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ہیر خواں حضرات اور ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف کو مخصوص ثقافتی تاج پہنائے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام صوفیاءکے کلام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کرواتا رہے گا۔ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاصم چودھری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ تقریب میں موجود حاضرین نے اِس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر پنجاب انسٹیٹیوٹ، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے اقدامات کی بھرپور ستائش کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv