تازہ تر ین

سپریم جوڈیشنل کونسل کا جسٹس شوکت کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اعلی عدلیہ کے ججوں کااحتساب کرنے والے آئینی ادارے سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کارروائی ان کی آئی ایس آئی پر عدالتی امور میں مداخلت کے الزام لگانے پر کی جائے گی۔کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر پر ریفرنس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیلئے یکم اکتوبر کو ریفرنس پر کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اٹارنی جنرل اور جسٹس صدیقی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ تقریر کے بعد جسٹس صدیقی کو اکتیس جولائی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے انہوں نے جواب جمع کرائے تھے۔جسٹس صدیقی کےخلاف سرکاری مکان کی تزئین و آرائش پر زیادہ اخراجات کرنے کا ایک ریفرنس پہلے ہی زیر سماعت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv