تازہ تر ین

نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع کردی گئی ہے جب کہ بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ کل لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔حکومت پنجاب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے رات گئے تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ا?ج پے رول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی آفس کو ارسال کی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے تینوں قیدیوں کی 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ میت لندن سے واپس لانے اور تدفین میں کم از کم تین دن لگیں گے، تاہم پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے رہائی کی اجازت دی تھی جس میں اب مزید تین روز کی توسیع کی گئی ہے۔



خاص خبریں


Pemra.jpg

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv