تازہ تر ین
nida ch

تھیٹر کی ادا کا روں کا کام نہ کرنے کا فیصلہ ،مجالس منعقد کرینگی

لاہور (شہزاد فراموش ) تھیٹرسے وابستہ فنکاروں نے ماضی کی روایت کو برقراررکھتے ہوئے رواں برس بھی محرم الحرام میں کا م نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ خوشبو،ماہ نور ، ندا چودھری ،صوبیہ خان،نگارچودھری ، میگھا ، ہنی شہزادی ،آشاچودھری،سدرہ نور ‘ تعبیر برال‘مدھواوردوسری اداکارائیں 12محرم الحرام تک ڈراموں میں کام نہیں کرینگی علاوہ ازیں نادیہ علی 2 محرم کو اپنے گھرجوہرٹاﺅن میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کریں گی۔3 محرم کو موسیقار طافو مجلس عزا کااہتمام کرینگے ،4محرم کو خو شبو جوہرٹاﺅن ، ترنم نازاپنی رہائشگاہ اے بلاک سبزہ زارسکیم میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کریں گی جبکہ طارق وزیر اندرون لاہور میں مجلس اورنیازکااہتمام کریں گے۔5 محرم کو عائشہ جاوید اپنے گھرنیوگارڈن ٹاﺅن، زری ڈیفنس،آفرین پری علامہ اقبال ٹاﺅن میں مجالس کاانعقادکریںگی جبکہ استاد حامد علی خان بھی اپنے گھرمیں مجلس کاانعقاد کرینگے۔6 محرم کو سائرہ نسیم اپنی رہائش گاہ جوہرٹاﺅن ،حمیراچنا علامہ اقبال ٹاﺅن ، سنبل راجہ وحدت روڈ اورمہرالنسا جوہرٹاﺅن میں مجالس کااہتمام کرینگی۔7 محرم کو سید شوکت حسین رضوی کی بیوہ یاسمین شوکت شاہ نورسٹوڈیومیں مجلس کاانعقاد کریں گی ان کے علاوہ گوشی رائے ، ٹمی اور شازیہ رائے بھی اپنے گھروں میں مجالس کا اہتمام کریں گی۔8 محرم کو عذراجہاں مصطفی ٹاﺅن،ہدایتکارجراررضوی علامہ اقبال ٹاﺅن اور ملائیکہ جوہرٹاﺅن میں مجالس کرائیں گی۔9محرم کو دردانہ رحمن اور ماہم رحمن اپنی رہائشگاہ علامہ اقبال ٹاﺅن پر مجلس اور نیازکااہتمام کریں گی۔12محرم کو شاہد ہ منی اپنی رہائشگاہ جوہرٹاﺅ ن پر اور 14محرم کو بی جی گلبرگ میں مجالس کا اہتمام کریں گی۔محرم الحرام کے حوالے سے گلوکارہ سائر ہ نسیم کاکہناتھا میں محرم الحرام کاآغازہوتے ہی گلوکاری سے دوری اختیارکرلیتی ہوں اور20صفرتک گائیکی سے اجتناب کرتی ہوں البتہ نوحہ خوانی اورمرثیے سنا کرشہدا کربلاکوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ دردانہ رحمن اور ترنم ناز کا کہناتھا محرم الحرام کامہینہ مسلمانوں کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv