تازہ تر ین

عطا اﷲ عیسیٰ خیلوی کی دیامربھاشا ڈیم کیلئے چندہ مہم شروع

لاہور(شوبزڈیسک)ڈیم فنڈ کے لئے فنکار برادری متحرک ہو گئی، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے میانوالی میں لوگوں سے فنڈ اکٹھا کرنا شرو ع کر دیا۔ عطااللہ لوگوں سے جھولی پھیلا کر ڈیم فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز کے لیے فنڈ کی اپیل کی تو لوگوں نے امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا، اس موقع پر عطا اللہ خان عیسی خیلوی بھی پیچھے نہ رہے، ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کر رہے ہیں اور عطا اللہ خان عیسی خیلوی سے پاکستانی بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ان کے پاس جو تھا وہ انہوں نے عطا اللہ عیسی خیلوی کے حوالے کر دیا تاکہ وہ یہ رقم ڈیمز کی تعمیر کے لیے عمران خان کے حوالے کر دیں۔گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ ڈیم بنے گا ملک ترقی کرے گے، اکیلے عمران خان نے فنڈ ریزنگ نہیں کرنی سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے، پر امید ہوں عمران خان ڈیم بنائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv