تازہ تر ین
Pakistan-Flag

پاکستان سے سیریز آسڑیلین ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

سڈنی(یواین پی)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم مایہ ناز آل رانڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، پیٹر سیڈل، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔حیران کن طور پر جارح مزاج آل رانڈر گلین میکسویل کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جب کہ 5 ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہیں جنہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ٹیسٹ کیپ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔گلین میکسویل نے ٹیم میں ایرون فنچ کو شامل کیے جانے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے مستحق تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv