تازہ تر ین
nawaz maryam captain safdar

نواز شریف ، مریم ، کیپٹن (ر ) صفدر اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن رصفدر کواڈیالہ جیل سے پیرول پررہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رہائی پانیوالے تینوں افراد رہائی کے بعد جاتی عمرہ تک محدود رہیں گے۔ تاہم اڈیالہ جیل سے جاتی عمرہ تک کا سفر رہائی کے وقت میں شامل نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ شریف خاندان کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہونے والی درخواست میں حکومت سے درخواست کی گئی کہ کلثوم نوازکے انتقال پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پانچ روز کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو منانے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ پیرول پر رہائی کے لیے درخواست دینے پر رضا مند ہوجائیں۔ نواز شریف کی رضا مندی کے بعد مشاورت کے نتیجے میں شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست لکھی گئی، جس کے نتیجے میں رہائی عمل میں آئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv