تازہ تر ین

کاروبار کا جھانسہ دیکر سود خور نے شہری کنگال کر دیا ، قتل کی دھمکیاں ، متاثرہ کی ” خبریں ہیلپ لائن “سے گفتگو

لودہراں(رپورٹ : امین چوہدری سے) بدنام زمانہ لودہراںکابین الصوبائی سود خور ظہور احمد بھٹی نے سینکڑوں گھر سود کے عوض گنگال کر دیئے متاثرین سود خور سود خور کے ڈر سے روپوش ہو گئے سود خور نے کئی گھر اجاڑ دیئے کل تک گاڑیوںمیں \بیٹھنے والے آج چنگ جی رکشوں پر عدالت کے چکر لگانے پر مجبور مقامی پولیس تھانہ دھنوٹ مبینہ طور پر ماہانہ منتھلی کے عوض سود خور کی سرپرست بن گئی متاثر سود خور نے حصول انصاف کی خاطر ”خبریں“کا دروازہ کھٹکھٹا دیا”خبریں“ کے توسط سے اعلیٰ حکام ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان ،RPOملتان اور DPOلودہراں سے سود خور کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی اور اس سے چھٹکارے کی اپیل اگر اس سے چھٹکارا نہ ملا تو DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خودسوزی کر لوں گا۔تفصیل کے مطابق بدنام زمانہ لودہراںکابین الصوبائی سود خور ظہور احمد بھٹی نے سینکڑوں گھر سود کے عوض گنگال کر دیئے شریف او رمحنت کش کسانوں کو سپرے اور کھاد ادھار پر دے کر ان کی زندگی کی کل جمع پونجی لوٹ لیتا ہے سود خور کے ستائے ہوئے اس کے ظلم وجبر کی وجہ سے اپنے ہی گھروں سے بے گھر روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں کل تک گاڑیوں میں بیٹھنے والے متاثرین سود خور آج اس سود خور کی وجہ سے چنگ جی رکشوں پر عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں بستی ڈانوری موضع حسین آباد لودہراں کے رہائشی 35سالہ غریب کاشتکار جاوید خان پہوڑ نے ”خبریں“ دفتر آکر بتایا کہ وہ سود خور ملک ظہور کے پاس سپرے لینے گیا تو اس نے اسے کاروبار کرنے کا سہانا خواب دکھا کر اس سے 20لاکھ انوسٹمینٹ کرنے کو کہا جس پر اس نے اسے 10لاکھ روپے کاروبار کرنے کی مد میں دے دیئے اور بعد میں اس سے تقریباََ 11لاکھ روپے کی سپرے اٹھا لی اور اس نے اس سود خور کو بطور امانتاََ اپنی باقی ماندہ رقم کی واپسی کی یقین دہانی کیلئے اپنا بینک کا بلینک چیک دے دیا تقریباََ 6ماہ کا وقت گزرنے پر میں نے اس سے مزید سپرے مانگی جس پر اس نے مجھے مزید رقم دینے کی ڈیمانڈ کی میں نے اسے کہا کہ رقم بہت جلد تمہیں مل جائے گی پھر ایک دن وہ میرے گھر آگیا اور میری منت سماجت کرنے لگا اور کہا کہ تمہاری گاڑی APH-850 xliبلیک کلر مجھے بہت پسند ہے تم مجھے اسکو بیچ دو میں نے اس سے اپنی گاڑی کی رقم 10لاکھ روپے مانگی جس پر اسنے مجھے کہا کہ تم مجھے بطور گارنٹی ایک پرنوٹ بھی لکھ دو اور میرے ساتھ چلو اور ابھی میرے پاس جتنی رقم ہے وہ لے آو¿ جس پر اسنے مجھے چکمہ دے کر پہلے ہی مجھ سے 25لاکھ کا پرنوٹ لکھوا لیا اور مجھے گھر لے جا کر رقم لے جانے کیلئے کل آنے کا کہا جس پر میں آج تک اپنی گاڑی بھی اسے دے بیٹھا اور بلینک چیک اور پرنوٹ میں بھی مجھے ہی پھنسا لیا گیا اور مجھے تاحال تک جھوٹے پرچے ارو میرے بچوں سمیت مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں سود خور نے مجھے 11لاکھ کی سپرے دے کر مجھے سے 22لاکھ روپے بھی ہڑپ لیئے اور اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہیںجاوید خان پہوڑ نے مزید بتایا کہ سود خور ظہور احمد بھٹی FMCکی گروفاس 2نمبر تیار کر کے اس میں یوریا کھاد مکس کرکے گروفاس کی اوریجنل پیکنگ کر کے مارکیٹ میں سیل کی جا رہی ہیں گروفاس کا ریٹ7ہزار اور یوریا کا ریٹ 15سو روپے ہے اور ایک گروفاس کے پیکٹ میں سے یوریا ملا کر 4پیک تیار کیئے جاتے ہیں جاوید خان پہوڑ نے مزید بتایا کہ یہ سود خور سال 2002سے اپنا سود کا کاروبار چمکائے ہوئے ہے اور شریف اور مجبور افراد کو پرنوٹ ،بلینک چیک،اور زمینوں کے کاغذات لیکر اپنے جال میں پھانسے ہوئے ہے اس سود خور کی وجہ سے کئی افراد اپنے ہی گھروں سے بے گھر ہو کر باہر پردیس میں اپنی زندگیاں اپنے بچوں سے دور کاٹنے پر مجبور ہیں اور وہ اس سود خور کے ہاتھوں اپنی زندگی کی کل جمع پونجی لٹوا بیٹھے ہیں اپنے بیش قیمتی جانور ،طلائی زیورات ،گاڑیاں اور زمینیں اسکے ہاتھوں لٹوا بیٹھے ہیں اور کئی ابھی تک اسکے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں جاوید خان نے مزید بتایا کہ اس سود خور کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے کیونکہ مقامی پولیس تھانہ دھنوٹ مبینہ طور پر ماہانہ منتھلی کے عوض سود خور کی سرپرست بن گئی سودخور نے مجھ سمیت اور میرے اہل خانہ پر زمین تنگ کر رکھی ہے ارو مجھے رقم کی ادئیگی وگرنہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں آئے روز کرایئے کے غنڈے بھیج کر مجھے ذلیل و خوار کیا جا رہا میں ان کے ڈر کی وجہ سے اپنے ہی گھر سے بے گھر ہوں اور پردیس میں اپنی زندگی کے دن اپنے بچوں سے دور گزارنے پر مجبور ہوں مبینہ طور پر پولیس بھی بھاری رشوت کے عوض انکی سر پرست بنی ہوئی ہے اور انکے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ہی ہراساں کیا جاتا ہے میری”جناب ضیاءشاہد “سے اپیل ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو ان سود خوروں کے چنگل سے آزاد کروایا جائے تاکہ میں اپنے بیوی بچوں میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر سکوں۔میری”خبریں“ کے توسط سے اعلیٰ حکام ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان ،RPOملتان اور DPOلودہراں سے سود خور کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اس ظالم وجابر سود خور سے چھٹکارا دلوایا جائے وگرنہ میں DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کر لوں گا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv