تازہ تر ین

ایشیا کپ :قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا، ایونٹ پندرہ ستمبر کو شروع ہو گا۔پاک بھارت “زور کا جوڑ” 19 تاریخ کو ہو گا، ایشیائی کرکٹ مقابلے کیلئے شاہینوں کی دبئی تک اڑان مکمل ہوگئی، صحرائی میدانوں میں پڑاﺅ کیلئے قومی ہیروز کو ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ کوچنگ سٹاف سمیت کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث سہیل، حسن علی، عثمان شنواری، شان مسعود، شاداب خان، جنید خان سمیت سولہ رکنی ٹیم دبئی پہنچی۔اس سے پہلے سوموار اور منگل کی درمیانی شب قومی سکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امارات روانہ ہوا۔ بارہواں ایشیا کپ میں ہانگ کانگ سمیت چھ ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ ایونٹ کا آغاز پندرہ ستمبر سے ہو گا، پاکستان کا پہلا مقابلہ سولہ کو جبکہ اصل معرکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف انیس ستمبر کو شیڈول ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv