تازہ تر ین

ایشیاکپ کےلئے قومی ٹیم کی نئی یونیفارم منظرعام پرآگئی

لاہور(نیوزایجنسیاں)ایشیاکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی یونیفارم متعارف کرا دی گئی ہے۔ایشیاکپ میں استعمال ہونے والی کِٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کی اکثریت نے اس کِٹ کے ڈیزائن کو پسند نہیں کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم انتہائی خوبصورت اور بہترین ڈیزائن والی کِٹس استعمال کرتی رہی ہے جبکہ ایشیاکپ کیلئے متعارف کرائی جانے والی کرکٹ کِٹ کا ڈیزائن بین الاقوامی معیار کے مطابق معلوم نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv