تازہ تر ین

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 70واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائےگا

جہانیاں (آن لائن) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 70 واں یوم وفات 11 ستمبر منگل کوملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی اور قائد اعظم کے مزار پر سیاسی شخصیات،مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میںسیمینارز، مذاکرے، جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی ،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ25دسمبر 1876ءکو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میںمسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے پاکستان میںسرکاری طور پر آپ کوقائد اعظم اور بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔آپ11ستمبر 1948ءکو وفات پا گئے تھے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv