تازہ تر ین

پاکستان میں4ملکی کپ کی میزبانی پر بھی سوالیہ نشان

لاہور(آئی این پی)4ملکی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پر بھی سوالیہ نشان لگنے کی صورت میں مالی بحران میں گھری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاکی سیریز اوپن کے نام سے لاہور ہونے والے 6ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ترکی، عمان، بنگلادیش، قازقستان، افغانستان اور پاکستان کو حصہ لینا تھا، ٹورنامنٹ 26ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونا تھا تاہم ترکی اور اومان کے انکار کے بعد اسے چار ملکی ٹورنامنٹ تک محدود کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب قازقستان اور بنگلادیش نے بھی شرکت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد قومی جونیئر ٹیم کا اسلام آباد میں شیڈول کیمپ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مذکورہ ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن کو باقاعدہ خط بھی لکھا جا چکا ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق آئی ایچ ایف کسی ملک کی فیڈریشن کے فیصلے میں ہاکی مداخلت سے گریز کرے گی۔ اس وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خط کو اہمیت نہ ملنے کے امکانات بھی ہیں جس کی وجہ سے شائد پاکستان ہاکی فیڈریشن اس ایونٹ کو بھی منعقد نہ کرا سکے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پے در پے ایونٹس کے انعقاد اور بعد میں ان کے التواءکے معاملات سے پاکستان ہاکی کی مقبولیت کا گراف بتدریج کم ہوتا جارہا ہے، جس سے شائقین ہاکی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv