تازہ تر ین

انگلینڈ میں ناقص کھیل پر بھارتی ہیڈ کوچ شاستری سے جواب طلبی ہوگی

ممبئی(یواین پی) بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری سے انگلینڈ میں ناقص کارکردگی پر جواب طلب کیا جائےگا۔بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ منگل کو ممبئی میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کا اجلاس ہوگا جس میں نئے آئین کے علاوہ انگلینڈ میں ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ جبکہ وطن واپسی پر روی شاستری سے خراب کارکردگی پر وضاحت بھی طلب کی جائے گی۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد بھارت ون ڈے اور پھر ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv