تازہ تر ین

سی پیک کے مستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور اس منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہوگی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ وانگ ڑی کے دورہ پاکستان کا مقصد روایتی دوستی کی تجدید تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین قومی مفادات کے مطابق دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرتا رہےگا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv