تازہ تر ین

کک نے آخری ٹیسٹ آخری میچ کو لازوال بنانے کےلئے پر عزم

انگلینڈ (ویب ڈیسک ) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 114 رنز بنا کر 154 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی جبکہ الیسٹرکک 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔لندن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو بھارت نے 174 رنز بنائے تھے اور ان کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔بھارت کے بلے باز گید ہنوما وہاری 25 اور رویندرا جدیجا 8 رنز پر کھیل رہے تھے اور دونوں بلےبازوں نے ذمہ دارانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 237 رنز تک پہنچا دیا۔وہاری 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد جدیجا نے ذمہ داری سنبھالی لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکے اور جلد آوٹ ہوئے۔جدیجا نے 86 رنز بنا کر بھارت کو 292 رنز تک پہنچایا لیکن وہ انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 332 تک ٹیم کو پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔اینڈرسن، بین اسٹوکس اور معین علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔الیسٹرکک ور کیٹن جیننگز نے دوسری اننگز میں پہلی وکٹ کی شراکت میں صرف 27 رنز بنائے جب جیننگز 10 رنز بنا کر محمد شامی کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv