تازہ تر ین

جیمز اینڈرسن کو امپائر سے جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانے کا سامنا

انگلینڈ (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ باوﺅلر جیمز اینڈرسن پر بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں امپائر سے نامناسب رویے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے دوسرے روز29 ویں اوور کے کھیل کے دوران جیمز اینڈرسن نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے خلاف اپیل اور ریویو میں ناکامی پر غصہ دکھایا تھا۔واضح رہے کہ اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق باولر گلین میک گرا کے بطور فاسٹ باوولر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے محض 2 وکٹیں درکار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینڈرسن نے دوسرے روز ویرات کوہلی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا اور جب ریویو میں بھی ناکامی ہوئی توانھوں نے امپائر کماردھرماسینا سے اپنی کیپ چھین لی اور ان سے جارحانہ انداز میں بات کی۔آئی سی سی کے مطابق اینڈرسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو بھی قبول کرلیا ہے۔جیمزاینڈرسن کے منفی پوائنٹس میں اس سزا کے بعد مزید ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 338 رنز بنائے تھے جس کے بعد بھارت کو پہلی اننگز میں مشکلات کا سامنا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv