تازہ تر ین

”بگ باس “سلمان خان ایک قسط کامعاوضہ 14 کروڑ لیں گے

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لیں گے۔بالی ووڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 9 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ لیں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 قسطوں میں نظر آئیں گے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ 64 لاکھ معاوضہ وصول کریں گے۔یہ کسی بھی اداکار کی جانب سے ٹیلی ویڑن پر سب سے زیادہ حاصل کیاجانے والا معاوضہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شوانتظامیہ سے ایک قسط کامعاوضہ 19 کروڑ طلب کیا تھا لیکن شو کی گرتی ریٹنگ کے باعث انتظامیہ نے انہیں 19 کے بجائے 14 کروڑ پر راضی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv