تازہ تر ین

ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی، جان بچانے کیلئے کودنے والا نوجوان جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ گئی جہاں سے جان بچانے کیلئے دو افراد نے چھلانگ لگادی جس میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عمران ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔جان بچانے کے لیے دو افراد نے رسی کے ذریعے عمارت سے باہر نکلنے کے لیے چھلانگ لگائی اور نیچے آگرے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس عمارت میں دکانیں، شو روم، دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں، عمارت کی آٹھویں منزل پر فائر ایگزٹ موجود تھا جہاں سے متعدد افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پلازا کی بیسمنٹ میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، متصل عمارت سے ریسکیو اہلکار آگ سے متاثر پلازہ میں داخل ہوئے۔آگ سے متاثر پلازا کی 8 ویں منزل پر ایمرجنسی راستے سے بھی لوگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔موقع پر پہنچنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پلازہ سے جان بچانے کیلئے کودنے والے 2 افراد کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید بتایا کہ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔ریسکیو سروس کے مطابق عمارت میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور اب عمارت میں کوئی نہیں ہے۔



خاص خبریں


Benazir
HIGH COURT LAHORE

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv