تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔ترجمان کا کہناہےکہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قملدان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں تین وفاقی وزرا جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv