تازہ تر ین

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔احسان مانی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بننے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور پاکستان کرکٹ میں بااثر سمجھے جانے والے شکیل شیخ بھی فارغ ہو گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق صلاح الدین صلو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے،وہ کراچی میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات تھے۔اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ایک اور مشیر ایزد سید کے معاہدے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔پی سی بی نے نجم سیٹھی کے مشیروں کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لیے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv