تازہ تر ین

سندھ کا نیا آئی جی کون ؟3 نام بھجوا دیئے گئے

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے انسپیکٹر جنرل آف پولیس (سندھ) امجد جاوید سلیمی سے ان کا عہدہ لینے اور ان کی جگہ دوسرا آئی جی پولیس لانے کے لیے وفاقی حکومت کو 3 نام تجویز بھجوا دیئے۔ سندھ کے سروسز، جنرل انتظامیہ اور رابطے کے محکمے نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد کو نئے آئی جی سندھ پولیس کو تقرر کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری سروسز (ون) شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے 3 افسران کو آئی جی سندھ پولیس کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ان افسران میں ڈاکٹر سید کلیم امام، غلام نبی میمن اور ڈاکٹر امیر احمد شیخ شامل ہیں۔سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ موجودہ آئی جی سندھ پولیس کا تبادلہ کرتے ہوئے ان میں سے کسی ایک افسر کو صوبائی پولیس کا سربراہ تعینات کیا جائے۔سندھ حکومت میں اس پیش رفت کی اطلاع رکھنے والے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اب تک صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت سے مثبت جواب نہیں ملا۔تجویز کیے گئے 3 ناموں میں سے ڈاکٹر کلیم امام آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی (کراچی) کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔



خاص خبریں


rape

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv