تازہ تر ین

باکسر عامر خان 8 ستمبر کو حریف ورگاس سے مقابلے کیلئے تیار

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے آٹھ ستمبر کی بڑی فائٹ کی بڑی تیاری شروع کر دی۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کولمبیا کینیڈا کے سموئل وارگس سے مقابلہ ہو گا۔عامر خان کی نظریں اس سال کے آخر میں ویلٹر ویٹ کٹیگری کے چوتھے ورلڈ ٹائٹل پر بھی جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا اگلا مقابلہ عالمی ٹائٹل کیلئے ہوگا۔ ہفتہ کو ورگاس سے مقابلہ عالمی ٹائٹل کے مقابلے سے قبل کا عبوری مقابلہ ہے۔ عامر خان 17 سال کی عمر میں برطانیہ میں اولمپک ٹائٹل حاصل کرنے والے کم عمر ترین باکسر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ باکسنگ کے پورے کیریئر کے دوران میں نے 3 مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتے ہیں، ایک اور مقابلے میں ایک اور ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کیلئے یادگار ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv