تازہ تر ین

افغانستان میں دو خود کش دھماکے، 20 افراد ہلاک

کابل (ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت میں دو دھماکوں میں کم از اکم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا خود کش حملہ دشت برچی کے علاقے میں اسپورٹس کلب میں ہوا۔دھماکے کی جگہ پر امدادی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑا لیا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv