تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے نتائج کےلیے ایک بار پھر رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران کو آر ٹی ایس کے لازمی استعمال کیلئے خطوط لکھ دیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران کو خط لکھ دیا ہے جس میں ضمنی الیکشن کے نتائج کی ترسیل کیلئے آر ٹی ایس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریٹرننگ افسران ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال کریں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا، پریزائیڈنگ اور اسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کو آرٹی ایس سافٹ ویئر کی سہولت دےگا۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ آر ٹی ایس سسٹم کا استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو انتخابی نتائج اس سسٹم میں ڈالنا تھے جو براہ راست الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر سے منسلک تھا۔الیکشن کے روز رات گئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے کی وجہ سے نتائج کی آمد میں تاخیر ہوئی۔نتائج کے اعلان میں تاخیر پر تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراض اٹھایا تھا اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے سینیٹ میں پارلیمانی رہنما اعظم سواتی و دیگر پر مشتمل آر ٹی آیس شٹ ڈاو¿ن معاملے کی نگرانی کے لیے تحققیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرایا تھا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے صاف شفاف ہونے کے سارے ثبوت موجود ہیں تاہم کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv