تازہ تر ین

رنبیر اور عالیہ کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں، رشی کپور

ممبئی(ویب دیسک) نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ رنبیر جس سے چاہے شادی کرے یہ اس کی زندگی ہے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ ممبئی مرر کو انٹرویو دیتے ہوئے رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی پر اعتراض نہیں، یہ رنبیر کی زندگی ہے وہ جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے۔رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں، میری بیوی نیتو اور رنبیر ہم تینوں عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں، میں اپنے بیٹے پر اپنی مرضی نہیں چلانا چاہتا۔رشی کپور نے کہا میں نے اور میرے دونوں چچاوں شمی اور ششی کپور نے بھی اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ اس لیے میرے بیٹے کو بھی پورا حق ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا جیون ساتھی بنائے اور اب رنبیر کو شادی کرلینی چاہئے کیونکہ میں اپنے پوتا پوتی کھلانا چاہتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv