تازہ تر ین

یمن: بس پر بمباری کو عرب اتحاد نے ‘غلطی’ تسلیم کرلیا

ریاض( ویب ڈیسک )سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد نے اگست میں کیے جانے والے فضائی حملے کو ‘غلطی’ تسلیم کرلیا۔اس حملے میں 40 بچوں میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق اتحاد کے ترجمان منصور المنصور نے کہا کہ اتحاد کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملے سے قبل غلطیاں کی گئیں اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران منصور المنصور نے کہا کہ ‘شہریوں کے درمیان موجود بس کو ہدف نہ بنانے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یہ حکم تاخیر سے پہنچا۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘دوسری غلطی یہ کی گئی کہ چونکہ ہدف سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اس وقت رہائشی علاقے میں بس کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔’عرب اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ بس میں باغی موجود تھے اس لیے اسے ہدف بنایا گیا۔منصور المنصور نے اس بات کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس سروسز کی اطلاع کے مطابق ‘بس حوثی باغیوں کو لے کر جارہی تھی۔’تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔واضح رہے کہ 9 اگست کو شمالی یمن کی حوثی باغیوں کے زیر قبضہ پرہجوم مارکیٹ میں بمباری سے 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv