تازہ تر ین

حکومت کے تحت ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں آج ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے۔ شجرکاری مہم کا عنوان “پلانٹ فار پاکستان ” رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو ا±گانا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت کا 5 سال میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کیا، شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات اور پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی سمیت 12 محکمے شریک ہیں جب کہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچے بھی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچاو¿ کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔ کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔ ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پ±رعزم ہیں۔شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv