تازہ تر ین

35 فٹ طویل دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکا میں اسکیٹنگ کے ایک کھلاڑی نے 35 فٹ 7 انچ طویل اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کردی۔یہ اسکیٹ بورڈ کیلی فورنیا اسکیٹ پارکس کے سربراہ جو جیاگلیا نے بنایا ہے جس میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور آخرکار 10 ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا گیا۔اس منفرد اسکیٹ بورڈ کے پہیے اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ اس کی برق رفتاری کو ممکن بناتے ہیں۔جو نے بتایا کہ اسے ہوبہو ایک چھوٹے اسکیٹ بورڈ کی طرح بنانا ایک چیلنج تھا اور اسی لیے بار بار ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔ اسکیٹ بورڈ کی موٹائی تین فٹ ہے اور وہ زمین سے ساڑھے سات انچ اونچا ہے۔ اگلے برس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں اس کی تفصیلات دی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv