تازہ تر ین

ایشوریا کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کی وجہ سے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے نے بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی۔ایشوریا رائے کو اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اُن کے سامنے سنجے لیلا بھنسالی اور ابھیشیک بچن کی فلم کے درمیان انتخاب کرنا پڑا لیکن انہوں نے دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہدایتکار انوراگ کاشیاب کی فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم ’گلاب جامن‘ میں ایشوریا اور ابھیشیک 8 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ خاص بات یہ ہے کہ دونوں اداکار فلم میں ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت اور باجی راﺅ مستانی‘ میں بھی کام کرنے سے معزرت کر چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv