تازہ تر ین

روزمرہ کی ڈرائیونگ کیلئے آڈی کی پہلی الیکٹرک کار نے دھوم مچادی

لاہور (ویب ڈیسک)آڈی نے پہلی بار مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑی ای ٹران کا پروٹوٹائپ یا آزمائشی ورڑن متعارف کروایا ہے، یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 400 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے، اسے چارج کرنے کے لیے بہت ہی کم وقت درکار ہوتا ہے۔آڈی سے تعلق رکھنے والے روپرٹ کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں آڈی کی دیگر بڑی گاڑیوں جیسی ہی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، لہٰذا جب ڈرائیورز اے-6 یا اے-7 کو چھوڑ کر ای ٹران کا انتخاب کریں گے، تو انہیں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوگا۔اس گاڑی کی خاص بات الیکٹرک ڈرائیو کے لیے مخصوص انڈیکٹرز ہیں جو کہ بیٹری لیول دکھانے کا ایک اسپیشل مینیو رکھتے ہیں۔اس کے ذریعے آپ زیادہ سے زیادہ چارج اور چارجنگ کرنے کے وقت کو سیٹ کرسکتے ہیں، تاکہ جب ڈرائیور سفر کرنا چاہے تو گاڑی چارج ہو۔ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر اور درمیان میں 2 بڑی ٹچ اسکرینز کے ساتھ ای ٹران کا اندرونی حصہ وقت سے آگے محسوس ہوتا ہے۔ڈیش بورڈ پر نصب سرخ اور نیلی ایل ای ڈی، دروازے اور سینٹر کنسول کو بہت ہی پرکشش بنانے کی کوشش کی گئی ہے، البتہ کچھ افراد اسے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے سکتے ہیں۔جو چیز یقیناً بہت ہی حیران کن ہے، وہ پیچھے کی جانب سیٹ بکلس پر لگے ایل ای ڈیز ہیں۔روپرٹ بتاتے ہیں کہ جب ڈرائیورز روایتی سواری چھوڑ کر الیکٹرک گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں رینج کی فکر لاحق رہتی ہے، حتیٰ کہ اگر 400 کلومیٹرز کی بھی رینج ہو تب بھی بیٹری ختم ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔ان کے مطابق اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے گاڑی میں رینج مانیٹر کی سہولت دی گئی ہے، گاڑی کے مین مینو انڈیکیٹرز موجودہ رینج اور گاڑی میں مزید رینج کی صلاحیت دکھاتے ہیں۔آپ رینج میں اضافے کے لیے اقدامات بھی کرسکتے ہیں، جیسے ایئرکنڈیشنر بند کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے سیٹ لائٹ نیوی گیشن ای ٹران کی ضرورتوں پر نظر رکھتا ہے۔روپرٹس بتاتے ہیں کہ سیٹ لائٹ نیوی گیشن ای ٹران کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے، مثلاً اگر جرمنی سے اسٹاک ہوم تک کا روٹ گاڑی کی رینج سے تجاوز کرجائے تو یہ سسٹم خود بخود چارجنگ اسٹاپ یا ریسٹورنٹ، پارکس اور پلے گراﺅنڈز جیسی جگہوں کی نشاندہی کردے گا جہاں آپ اپنی گاڑی چارج کرسکتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ سسٹم آپ کو یہ بھی بتا دے گا کہ آپ کو وہاں گاڑی کو چارج کرنے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔آڈی کے انجینئرز نے ای ٹران کے پروڈکشن ماڈل کے لیے دروازے کے ہینڈلز کے اوپر ورچوئل مررز، وڈیو امیج ڈسپلیز نصب کیے ہیں، ایسا کمپنی نے پہلی بار کیا ہے، تاکہ انہیں کسی ملٹی میڈیا سسٹم کی طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔روپرٹ کے مطابق ورچوئل مررز کا استعمال بہت آسان ہے چونکہ ملٹی میڈیا انٹرفیس ٹچ اسکرین ہے لہٰذا اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے۔شیشے میں پراکسمیٹی سنسر ہے، اسی لیے ہاتھ کے لہرانے پر ہی سارے کنٹرول آپ کے سامنے آجائیں گے۔ہاتھ کو اپنی مرضی کی سمت میں لے جا کر بھی ورچوئل مررر کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ بس ہاتھ کو پیچھے کی طرف لائیے اور آپ کے سامنے بٹنوں کی جگہ مکمل تصویر آجائے گی۔ورچوئل مررر کی تصویر کو قطعی طور پر قابل بھروسہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے بہت ضروری ہے۔روپرٹ شیشوں کی سیلف کلیننگ یا خود بخود صفائی کرنے کی خصوصیت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ باہر کی طرف موجود فنس کو موثر انداز میں ایروڈائنامکس کے اصول کے مطابق نصب کیا گیا ہے، اسی لیے شیشے پر گرد جمع نہیں ہوتی۔ اور اگر گرد جمع ہو بھی جائے تو حفاظتی گلاس گرمائش پیدا کرکے اسے خود ہی صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر گرد پانی والی ہو تو اتر جائے گی لیکن اگر گرد اتر نہ سکے تو ڈرائیور کو ہاتھ سے شیشہ صاف کرنے کی وارننگ موصول ہوگی۔نئی ورچوئل مررر ٹیکنالوجی بالاآخر پروڈکشن کے لیے تو تیار ہے مگر پھر بھی ای ٹران کو آپ بڑی حد تک آڈی کے گزشتہ ماڈلز جیسا ہی پائیں گے۔روپرٹ مزید بتاتے ہیں کہ اس گاڑی کو بنانے کا مقصد دیگر ملتی جلتی گاڑیوں سے اسے الگ بنانا نہیں، بلکہ روزمرہ کی ڈرائیونگ کے لیے اچھی سواری فراہم کرنا ہے۔وہ چمک دمک والے ڈیزائن یا انتہائی نفیس کنٹرول والی برقی گاڑیوں سے لوگوں کے دل جیتنا نہیں چاہتے، بلکہ صرف ایسی عام گاڑی بنانا چاہتے تھے جو کسی الیکٹرک گاڑی جیسی سہولت فراہم کرے۔آڈی کی نئی ای ٹرون رواں ماہ شورومز میں پہنچے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv