تازہ تر ین

زچگی کے دوران ڈاکٹر موبائل پر مصروف جبکہ نو زائیدہ رحم مادر سے کوڑے دان میں جاگرا ، سنسنی خیز خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک)ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں خاتون کی زچگی کے دوران ڈاکٹرکے مو بائل فون پر باتیں کر نے سے بچہ رحم مادر سے نکل کر کوڑا دان میں جا گرا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے ہسپتال میں آپریشن ٹیبل پر خاتون کا چیک اپ کرنے کے بعد ڈاکٹر موبائل میں مصروف ہوگئی اور اس دوران خاتون کے درد زہ بڑھنےکے بعد نوزائیدہ بچہ رحم مادر سے نکل کر بیڈ کے نیچے رکھے کوڑے دان میں گرگیا جس کی وجہ سے نومولود شدید زخمی ہوگیا۔ نوزائیدہ بچہ کی حالت بگڑنے پر پہلے اسے فوری طور پر این سی یو میں داخل کیا گیا تاہم بعد ازاں نومولود کو اس کے اہل خانہ نے ایک دوسرے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں نوزائیدہ بچے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔سیما شکلا نامی خاتون کو اس کے گھر والوں نے خواتین کے ضلعی ہسپتال میں داخل کروایا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاملہ خاتون پر کوئی توجہ نہ دی، تقریبا سات گھنٹوں کے بعد خاتون کو زچگی کیلئے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تاہم اس نازک موقع پر بھی خاتون ڈاکٹر اپنے موبائل پر آنے والی کال سننے میں مصروف ہو گئی جبکہ سیما شکلا درد سے کراہتی رہی جب درد زہ زیادہ بڑھ گئی تو اچانک بچہ رحمِ مادر سے باہر آگیا، جب تک ڈاکٹر کچھ سمجھ پاتی اس وقت تک بچہ بیڈ کے نیچے رکھے کوڑے دان میں جاگرا۔خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کوڑے دان میں گرنے سے نوزائیدہ بچہ شدیدطور پر زخمی ہوگیا اور اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے اس کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv