تازہ تر ین

چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب کرلیا۔عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv