عارف لوہار کے گائے فلم کے ٹائٹل سانگ” تلے والی جوتی“ کی دھوم

لاہور(شوبزڈیسک) لالی ووڈ فلم جوانی پھر نہیں آنی2کے ٹائٹل سانگ” تلے والی جوتی“ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ تفصیلات کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی2کا ٹائٹل سانگ تلے والی جوتی گزشتہ روز جاری کیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوٹیوب پر اب تک گانے کو 2 لاکھ 80ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانا معروف گلوکار عارف لوہار نے گایا ہے۔ فلم میں اداکار ہمایوں سعید ، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مارواحسین، ثروت گیلانی، کبری خان، عظمی خان، سمیت دیگر فنکار بھرپور انٹری دینگے۔ فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv