تازہ تر ین

کوہلی کوہارپربہانے نہیں تراشنے چاہیے ،ناصر حسین

لندن(آئی این پی) سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاہے کہ محض اننگز کھیل جانا ہی بڑا کارنامہ نہیں ہوتا ،بطور کپتان ویرات کوہلی کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 149 اور دوسری اننگز میں 51 رنز اسکور کرنے کے باوجود ہار گئے تھے ،اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو 31 رنز کی شکست سے نہ بچاسکے۔ ویرات کوہلی نے میچ کے بعد میڈیا گفتگو میں بار بار اپنی اننگز کا ذکر کیا، جس سے محسوس ہوتا تھا کہ وہ شکست کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہے ہیں،ان کے اس رد عمل پر سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے دوسری اننگز میں اس وقت وکٹ ضائع کی جب وہ ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر فتح کی جانب پیش قدمی کرسکتے تھے۔، انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 87 پر جب 7 وکٹیں گر گئی تھیں، اس موقع پر آف سپنر روی ایشون کا ایک گھنٹے کے لئے گرانڈ سے باہر رہنے کے نقصان کو قبول کرنا چاہئے، سیم کرن اور عادل رشید بھارتی کپتان کے لئے ایسے بھی کیا ناقابل تسخیر ہوئے،،بھارتی کپتان نے اس وقت خود اعتمادی کے دھوکے میں میچ کھودیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv