تازہ تر ین

پرویزمشرف اوراہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس:نیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پرویزمشرف اوران کے اہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کے معاملہ پرنیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیاجس کے مطابق پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام جائیدادیں فروخت یاٹرانسفرنہیں کی جاسکتیں۔ نیب طلبی کے باوجودسابق صدرپرویزمشرف اوران کے اہلخانہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیاگیا جس میں پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام گاڑیوں کی تفصیلات درج ہیں اور تحقیقات تک گاڑیاں کسی اورکے نام ٹرانسفرنہیں ہوں گی۔قومی احتساب بیورو نے چیف کمشنراورڈی ایچ اے اسلام آبادکوبھی خط لکھاجس میں کہا گیا کہ پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام جائیدادیں بھی فروخت یاٹرانسفرنہیں کی جاسکتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv