تازہ تر ین

کیا آپ لپ اسٹک کے یہ طبی فائدے جانتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک)خواتین اور میک ایک دوسرے کےلیے بالکل ایسے ہی لازم و ملزوم ہیں جیسے کسی پیاسے کےلیے پانی۔ خواتین مشرقی ہوں یا مغربی ممالک سے تعلق رکھتی ہوں، میک اپ لازمی استعمال کرتی ہیں اور میک اپ خریدنے کےلیے ہزاروں روپے خرچ کرنے کی بھی پرواہ نہیں کرتیں۔میک اپ کی سب سے ضروری چیز ہے ”لپ اسٹک“ جسے میک اپ میں مرکزی حیثیت بھی حاصل ہے۔ خواتین چاہے جتنا میک اپ کرلیں، اگر لپ اسٹک نہیں لگائیں گی تو ان کا میک اپ بالکل پھیکا لگتا ہے۔ کبھی کبھی خواتین کا میک اپ کرنے کا دل نہیں چاہ رہا ہوتا لہٰذا وہ صرف لپ اسٹک لگا کر ہی کام چلالیتی ہیں۔ لپ اسٹک نہ صرف میک اپ کو مزید دلکش بناتی ہے بلکہ اس کے بہت سے دوسرے فوائد بھی ہیں جن سے یقیناً بہت سی خواتین لاعلم ہوں گی۔طبی فوائدلپ اسٹک کے بہت سے طبی فوائد ہیں اورہمیں یقین ہے خواتین لپ اسٹک لگاتے وقت کبھی ان فوائد کے متعلق سوچتی بھی نہیں ہوں گی۔اچھی اورمعیاری برانڈز کی لپ اسٹک میں ایسے اجزاءشامل کیے جاتے ہیں جو ہونٹوں کو سورج کی روشنی میں شامل، مضر صحت الٹراوائیلٹ شعاعوں (یو وی ریز) سے محفوظ رکھتے ہیں، جس سے ہونٹوں کا رنگ کالا نہیں پڑتا اوران کی قدرتی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔لپ اسٹک میں شامل ایلوویرا اور وٹامن ای کے باعث ہونٹوں کی قدرتی نمی برقرار رہتی ہے، تاہم اگر پرانی اور زائد المعیاد لپ اسٹک استعمال کی جائے تو اس کا بالکل الٹا اثر پڑتا ہے۔ زیاہ پرانی ہونے کی وجہ سے لپ اسٹک میں شامل اجزا خراب ہوجاتے ہیں جو ہونٹوں کی نمی چھین کر ان کا رنگ بھی تبدیل کردیتے ہیں۔اچھی اورمعیاری برانڈ کی لپ اسٹک بڑھاپے میں ہونٹوں کی بناوٹ اور ساخت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔قدرت نے ہونٹوں کو جسم کی نسبت زیادہ حساس بنایا ہے۔ ہونٹوں میں میلانن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہونٹوں کو یو وی ریز سے بچاتا ہے۔ لہٰذا سورج کی روشنی سے بچانے والی لپ اسٹک (جس میں ایس پی ایف 15 شامل ہو) لگانے سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تاہم گلوسی لپ اسٹک اس کے بالکل الٹ کام کرتی ہے۔ گلوسی لپ اسٹک مضر صحت شعاعوں کو ہونٹوں کی جانب مائل کرتی ہے جس سے ہونٹوں کو نقصان پہنچتا ہے۔پرکشش شخصیت لپ اسٹک نہ صرف خواتین کے چہرے پر بھلی لگتی ہے بلکہ یہ خواتین کی مسکراہٹ کو بھی نہایت دلکش بناتی ہے۔ لپ اسٹک لگانے سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوتاہے اور وہ اپنے مقابل سے زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ مخاطب ہوتی ہیں۔صحیح لپ اسٹک کا انتخاب آپ کی جلد کے رنگ پر بھی اثرانداز ہوتا ہے اور اگر اپنی جلد کے حساب سے لپ اسٹک لگائی جائے تو اس سے آپ کا رنگ مزید نکھرجاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنی جلد کی رنگت کا بالکل صحیح اندازہ ہو۔لپ اسٹک انسانی شخصیت کی بہترین عکاس ہوتی ہے، تمام خواتین کے پاس لپ اسٹک کی بڑی کلیکشن موجود ہوتی ہے جس میں ہر رنگ کی لپ اسٹک شامل ہوتی ہے لیکن ان میں سے صرف 3 یا4 رنگ ہی روزمرہ میں لگائے جاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv