تازہ تر ین

کسی سے ناانصافی نہیں ،جسٹس شوکت کے ساتھ بھی انصاف ہوگا: ثاقب نثار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ہےکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور جسٹس شوکت کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔سپریم کورٹ پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہو گا۔اس موقع چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین سے عدالت کے اندر اپنا حلف بھی پڑھ کر سنایا اور درخواست گزار کو تسلی دی کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہورہا۔چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیئے کہ جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے، ملک پر اللہ کا فضل رہے گا۔جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ اس معاملے پر پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے، میں اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں لے رہا۔واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ہائیکورٹ بار میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے رکھا ہے جب کہ آئی ایس پی آر نے بھی ان کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv